حیدرآباد۔19اکتوبر (اعتماد نیوز)ہریانہ میں بی جے پی کو 48اسمبلی حلقوں
میں کامیابی سے ہریانہ میں بی جے یپ کا اقتدار پر آنا یقینی ہو چکا ہے۔ اس
ریاست میں جاٹ طبقہ اور غیر جاٹ طبقہ کی بنیاد پر ہی سیاست کا کمان ہوتا
ہے۔ پچھلے تین دہوں سے جاٹ طبقہ کا ہی اقتدار پر قبضہ رہا ہے۔ چنانچہ عام
انتخابات کے موقع پر جملہ اس ریاست کے 10پارلیمانی حلقوں میں سے 7 سیٹیں
حاصل ہوئی ہیں۔ جبکہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں 90سیٹوں میں سے بی جے پی
کو 48اسمبلی حلقوں میں کامیابی سے اب بی جے پی کا اقتدار یقینی ہو چکا
ہے۔ جبکہ اس ریاست کے حکمران جماعت کانگریس کو صرف 15اسمبلی حلقوں میں ہی
کامیابی حاصل ہوئی ہے۔